ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا وائرس: مہلوکین کی تعداد 2 ہزار کے پار، 74 ہزار افراد ہنوز متاثر

کورونا وائرس: مہلوکین کی تعداد 2 ہزار کے پار، 74 ہزار افراد ہنوز متاثر

Wed, 19 Feb 2020 12:01:00    S.O. News Service

بیجنگ،19/فروری (ایس او نیوز/یو این آئی)  چین میں کورونا وائرس نے منگل کے روز مزید 136 افراد کی جان لے لی۔ان ہلاکتوں کے بعد اس خوفناک وائرس سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد 2 ہزار 4 ہو گئی ہے جبکہ 1749 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ابھی تک 74185افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں پیرامیڈیکل اسٹاف بھی شامل ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں ڈاکٹرز اور نرسوں کو بھی مریضوں کے علاج میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کورونا وائرس سے چین کے علاوہ تائیوان، فلپائن، ہانگ کانگ، جاپان اور فرانس میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ دیگر کئی ملکوں میں متعدد افراد بیمار ہیں۔ قابل غور ہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد یہ 25سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔


Share: